Thursday, 25 April 2024, 03:48:22 am
شمالی،جنوبی کوریا مذاکرات سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم ہوگی،دفتر خارجہ
January 17, 2018

پاکستان نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کو سراہا ہے۔منگل کواسلام آباد میں ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا مرحلہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ شمالی کوریا کی طرف سے سرمائی اولمپکس کے حوالے سے ظاہر کئے گئے خیر سگالی جذبے سے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی و استحکام، مفاہمت اور تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔

بیان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان بامعنی مذاکرات کی بحالی کی حوصلہ افزائی کی اور جون 2000 اور 2007 میں شمالی اورجنوبی کوریا کے درمیان دو سربراہ اجلاسوں سمیت جزیرہ نما کوریا کے پرامن اتحاد کےلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.