Wednesday, 24 April 2024, 02:35:22 pm
وزیراعظم کی بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کیلئے جامع منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت
January 17, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کے روز اسلام آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کے لئے گریجوایشن پلان کے بارے میں ایک بریفنگ کی صدارت کی۔اس موقع پر انہیں گریجوایشن حکمت عملی کے متعلق بتایا گیا جس کا مقصد پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی آمدنی اور انسانی وسائل میں اضافے، ہنر بہتر بنا کر اور دیر پا فلاح وبہبود کے فروغ کے ذریعے مستقل طور پر غربت سے نجات دلانا ہے۔وزیراعظم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس پروگرام کے تسلسل اور ثمرات کو یقینی بنانے کیلئے تمام عوامل پر مشتمل جامع منصوبہ پر عمل کیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.