Thursday, 18 April 2024, 05:52:59 am
مسلم لیگ (ن) مستقبل میں بھی عوام کی خدمت جاری رکھےگی:مریم اورنگزیب
January 17, 2018

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کررہی ہے اور مستقبل میں بھی اسے جاری رکھے گی۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کی اقتصادی ترقی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین غیر آئینی طریقوں سے موجودہ حکومت کو ہٹانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

چکوال کے حالیہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اس سے مخالفین کی آنکھیں کھل گئی ہیں کہ عوام سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتے ہیں کیونکہ اس پارٹی نے 2013 میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خدمت کے بجائے کنٹینر کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.