Saturday, 20 April 2024, 05:32:51 pm
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا پاکستان کیساتھ تعلقات کومزید موثر بنانے کاعزم
January 17, 2018

امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزیدموثر بنانے کاعزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری پرتوجہ دے رہے ہیں۔

جنرل ڈنفورڈ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات میں بہتری کادرست راستہ ان کی افواج کے درمیان بات چیت ہے۔

یادرہے کہ پاکستان اورامریکہ اپنے تعلقات معمول پرلانے کیلئے سول اورعسکری سطح پر بات چیت کررہے ہیں۔

اس سے قبل جنوبی اوروسطی ایشیا کیلئے پرنسپل نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے اس حوالے سے کل اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔

سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات میں بہتری کیلئے بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.