Saturday, 20 April 2024, 02:34:20 pm
ایاز صادق کا امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
January 17, 2018

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے امت مسلمہ کے درمیان امن اور خوشحالی کیلئے مسلم ممالک میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ  منگل کے روز تہران میں اسلامی ملکوں کے پارلیمانی اتحاد کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے تھے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ عالمی دہشتگردی اور بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کی قربانی کے باوجود پاکستان پر دہشتگردی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔سپیکر نے کہا کہ بیت المقدس کی حیثیت میں تبدیلی مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ اقدام عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابض فورسز نے ایک لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ تیس ہزار کو گرفتار کیا جبکہ بیس ہزار سے زائد کشمیری مرد لاپتہ ہیں۔سپیکر نے کہا کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔بعد میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں سردار ایاز صادق نے مشترکہ خوشحالی کیلئے خطے کے ملکوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون پر زور دیا۔انہوں نے ایرانی سپیکر کی توجہ بھارت اسرائیل اتحاد اور اسرائیلی وزیراعظم کے نئی دلی کے دورے کی جانب بھی مبذول کرائی۔ایرانی سپیکر نے مسئلہ کشمیر کیلئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.