شہید ملت کو 16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ (جسے بعد میں لیاقت باغ کا نام دیا گیا) راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاتھا۔

شہید ملت لیاقت علی خان کی 64ویں برسی جمعہ کو منائی جائیگی
15 اکتوبر 2015 (20:54)
0

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ، تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما، شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کی 64 ویں برسی آج (جمعہ کو) منائی جائے گی۔
اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل ، ضلعی ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر سیمینارز، مذاکروں ، کانفرنسز ، مباحثوں اور دیگر تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
جس سے مختلف سیاسی ،صحافتی ، عدالتی ،مذہبی ، دینی ، عوامی ، سماجی تنظیموں کے قائدین خطاب کریں گے اور تحریک پاکستان سمیت ملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
شہید ملت کو 16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ (جسے بعد میں لیاقت باغ کا نام دیا گیا) راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیاتھا۔