تجزیہ کار ڈاکٹر فرحت نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق معاملات بھی اٹھائیں گے۔

وزیراعظم کےآئندہ دورہ سے پاکستان اورامریکہ کےدوطرفہ تعلقات میں مزیدبہتری آئےگی:تجزیہ کار
15 اکتوبر 2015 (12:02)
0

سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ دور ہ امریکہ سے پاکستان اورامریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق سفیر فوزیہ نسرین نے کہا کہ اس دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید بہترہونگے۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہا کہ وزیراعظم امریکی صدر اوباما کے ساتھ ملاقات میں کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔


واشنگٹن سے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے تجزیہ کار ڈاکٹر فرحت نے کہاکہ یہ انتہائی اہم موقع ہے کیونکہ خطے میں کئی تبدیلیاں ہورہی ہیں ہمیں امید ہے کہ امریکہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے میں ہماری مدد کرے گا۔ وزیراعظم نواز شریف پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق معاملات بھی اٹھائیں گے۔