امریکی صدر نے کہا کہ وہ افغان صورتحال اور دیگر امور پر وزیراعظم محمد نوازشریف سے تبادلہ خیال کریں گے۔

اوبامہ کی انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی کاوشوں کی تحسین
15 اکتوبر 2015 (22:05)
0

امریکی صدر باراک اوبامہ نے دہشت گردوں کیخلاف جاری پاکستان کے آپریشن کی تعریف کی ہے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی آئندہ ہفتے دورہ امریکہ کے دوران میزبانی کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ وہ افغان صورتحال اور دیگر امور پر وزیر اعظم محمد نوازشریف سے تبادلہ خیال کریں گے۔
اوبامہ نے کہا کہ امریکہ افغان مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔