نئے اسلامی سال کےآغازپراپنے الگ الگ پیغام میںانہوں نے قوم سے کہا کہ وہ بھائی چارے اور رواداری کے جذبے پر عمل کریں۔

صدراوروزیراعظم کاقوم پرتمام منفی رجحانات ترک کرنے پرزور
15 اکتوبر 2015 (10:48)
0

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمدنوا ز شریف نے قوم پر زوردیا ہے کہ وہ تمام منفی رجحانات ترک کرکے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے مثبت کردار ادا کرے۔نئے اسلامی سال کے آغاز پر اپنے الگ الگ پیغام میںانہوں نے قوم سے کہا کہ وہ بھائی چارے اور رواداری کے جذبے پر عمل کریں۔

صدرنےکہا کہ نیاہجری سال ہمیں حضرت محمدۖ کی اپنےساتھیوں کے ہمراہ مکہ مکرمہ سےمدینہ منورہ کی جانب ہجرت کی یاد دلاتا ہے جب انہوں نےانصار اورمہاجرین کے درمیان ایک عظیم بھائی چارے کی بنیاد رکھی جو مسلمانوں کی قوت اور ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوئی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اسلامی مہینے کی آمد پر پاکستان اور پوری اسلامی دنیا کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔