ممنون حسین نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ کھوکھلے نعروں سے متاثر ہونے کے بجائے ترقی وخوشحالی کیلئے لگن سے کام کریں۔

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا:صدر
15 اکتوبر 2015 (19:24)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ فاٹا سے کراچی تک دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں معروف شخصیات کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے حکومت کی پالیسیوں کوسراہا۔

صدر نے عوام ، تاجروں اوردانشوروں پرزوردیا کہ وہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی کوششوں میں تعاون کریں۔

انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ کھوکھلے نعروں سے متاثر ہونے کے بجائے ترقی وخوشحالی کیلئے لگن سے کام کریں۔  انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی حکومت کوپاک چین اقتصادی راہداری سے مکمل استفادہ کرناچاہیے۔