سید علی گیلانی کا شہری علاقوں سے فوجی کیمپوں کے خاتمے کا مطالبہ
15 اکتوبر 2015 (21:33)
0

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی کے زیرقیادت فورم نے دور دراز علاقوں میں بھارتی فوج کی طرف سے لوگوں کوہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہری علاقوں سے تمام فوجی کیمپوں کے خاتمے کامطالبہ کیا ہے ۔
جمعرات کے روز سری نگر میں ایک بیان میں فورم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی فوج کے مظالم سے بچانے کیلئے اقدامات کرے ۔
سوپور کے علاقے لوگری پورہ سے لوگوں کے ایک وفد نے سری نگر میں فورم کے دفتر آکر شکایت کی کہ واڈورہ اور پازلپورہ کیمپوں کے فوجی اہلکاروں نے مقامی افراد کی زندگی اجیران بنادی ہے ۔