مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،مزید تین کشمیری شہید
15 اکتوبر 2015 (19:20)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ڈوڈہ اور پونچھ کے اضلاع میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

فوجیوں نے ضلع ڈوڈہ کے گائوں بگوامیں دو افراد کو ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کردیا۔  فوجیوں نے ایک اور کارروائی کے دوران پونچھ کے علاقے بلنوئی میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

بھارتی پولیس نے سری نگر میں حریت رہنما اورجموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمدخان کو گرفتارکرلیا۔


ادھر بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں حریت رہنمائوں کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے اور ان کی نقل و حرکت پر قدغن کی شدید مذمت کی ہے۔
دریں اثناء بھارتی پولیس نے کوکر ناگ کے رہائشی مدثراحمدوانی نامی شہری کواس بات پر مجبور کرنے کیلئے دوران حراست تین دن تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ اعتراف کرے کہ اس کا بھائی بشیراحمد وانی مجاہدین کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔