یہ بات دفتر ْخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتائی۔

پاکستان بھارت کے ساتھ غیرمشروط بات چیت کرناچاہتا ہے:دفتر خارجہ
15 اکتوبر 2015 (17:29)
0

وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر براک اوباما کی دعوت پر منگل سے امریکہ کا چار روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل ﷲ نے بتایا کہ وزیراعظم امریکی قیادت کو پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی صورتحال سے آگاہ کریںگے۔

وزیراعظم ان سے معیشت ، تجارت ، تعلیم ، دفاع ، انسداد دہشت گردی ، صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی تبادلہ خیال کریںگے۔

قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان مذاکرات کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کی ترجمان کے بیان سے متعلق ایک سوال پر قاضی خلیل ﷲ نے پھر کہاکہ پاکستان غیرمشروط بات چیت کرناچاہتا ہے اوراس میں مسئلہ کشمیر کو شامل کیاجاناچاہیے۔