دونوں فریقوں نے آزادانہ تجارت کا جامع معاہدہ طے کرنے اور مذاکرات کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔

پاکستان،ترکی کے آزادانہ تجارت کیلئے قواعد و ضوابط پر دستخط
15 اکتوبر 2015 (20:38)
0

پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ آزادانہ تجارت کے معاہدے کی غرض سے مذاکرات کیلئے جمعرات کے روز انقرہ میں قواعدوضوابط پردستخط کئے گئے ۔
مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزارت تجارت کی ایڈیشنل سیکرٹری روبینہ اطہر نے جبکہ ترکی کے وفد کی قیادت معیشت کے قائم مقام ڈپٹی انڈر سیکرٹری HUSNU DILEMRE نے کی ۔
دونوں فریقوں نے آزادانہ تجارت کا جامع معاہدہ طے کرنے اور مذاکرات کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔
پاکستان اور ترکی کے وزرائے اعظم نے فروری میں اسلام آباد میں اعلی سطح کی اسٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا ۔
مذاکرات کا آئندہ دور دسمبر میں اسلام آباد میں ہوگا ۔