وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف تمام صوبوں بلکہ خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

احسن اقبال نے وفاقی،صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا
15 اکتوبر 2015 (14:42)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزراء کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کے بعد یہ شعبہ مزید اہم ہو گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں احسن طریقے سے قومی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تعاون کے ذریعے وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف تمام صوبوں بلکہ خطے کی تقدیر بدل جائے گی ۔ تمام صوبوں کو اس اہم منصوبے سے مستقبل کے مواقع بروئے کار لانے کیلئے منصوبے وضع کرنے چاہئیں۔  انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ بلوچستان اور خیبرپختونخواء کے پسماندہ علاقوں کو مواقع فراہم کرے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبے ایک دوسرے کی اصلاحات سے سیکھنے کی کوشش کرینگے۔