سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ گزشتہ دس سال سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حصہ لے رہی ہے۔

پاک فضائیہ کو جدید جنگی فورس میں تبدیل کیا جا رہا ہے:ائر چیف
15 اکتوبر 2015 (14:36)
0

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو جدید جنگی فورس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ گزشتہ دس سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہی ہے۔
انہوں نے پاکستان سمیت عالمی فضائی افواج کو درپیش چیلنجوں کو بھی اجاگر کیا۔  دوست ممالک کے مندوبین بھی سیمینار میں شریک ہیں۔