علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات
15 اکتوبر 2015 (11:50)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ترکی کے وزیر خارجہ فریدون سینرلیوگلوسے انقرہ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بری فوج کے سربراہ نے ترکی کی وار اکیڈمی کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے شرکا کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کامیاب تجربے سے آگاہ کیا۔