ترکی کے وزیر نے کہاکہ روسی مداخلت سے شام میں اقتدار کی منتقلی کے عمل میں تاخیر ہورہی ہے ۔

بشار الاسد کاشام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں:ترکی،سعودی عرب
15 اکتوبر 2015 (20:32)
0

ترکی اور سعودی عرب نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کاشام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے ۔
جمعرات کے روز انقرہ میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ عبدل الجبر اور ترک وزیرخارجہ فریددن SINIRLIOGLU نے شام میں روسی فوج کی مداخلت پر نکتہ چینی کی ۔
الجبر نے کہاکہ ان کے درمیان یہ معاہدہ ہے کہ بشارالاسد کا کوئی کردارنہیں ہے ۔
ترکی کے وزیر نے کہاکہ روسی مداخلت سے شام میں اقتدار کی منتقلی کے عمل میں تاخیر ہورہی ہے ۔