فلسطینی صدر نے کہا کہ اسرائیل پر تشدد کارروائیاں تیز کر رہا ہے اور پوری دنیا میں مذہبی تنازعات کو ہواد ے رہا ہے۔

فلسطینی اسرائیلیوں کے داخلے کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے:محمود عباس
15 اکتوبر 2015 (19:01)
0

فلسطین کے صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پالیسیوں اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیلیوں کے داخلے کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ٹی وی پر اپنے خطاب میں محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل پر تشدد کارروائیاں تیز کر رہا ہے اور پوری دنیا میں مذہبی تنازعات کو ہواد ے رہا ہے۔
اکتوبر کے آغاز سے فلسطینی علاقوں مقبوضہ بیت المقدس ، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں تیس فلسطینیوں کو شہید اور ایک ہزار سے زائد کو زخمی کیا جا چکا ہے۔