صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ صوبے سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اسلام کسی شخص کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا:سرفراز بگٹی
15 اکتوبر 2015 (20:19)
0

بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام کسی شخص کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث عناصر کا خاتمہ کیاجائے گا ۔
علماء کرام نے اپنی تقاریر میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن برقراررکھنے کیلئے حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔