چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ بلاسود قرض کی اس سکیم کا مقصد انتہائی مستحق افراد کو خودکفیل بنانا ہے۔

ماروی میمن نے ٹھٹہ میں بلاسود قرض سکیم کا افتتاح کردیا
15 اکتوبر 2015 (16:44)
0

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے جمعرات کو ٹھٹہ میں غیرسرکاری تنظیم اخوت کی جانب سے شروع کی گئی بلاسود قرض سکیم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاسود قرض کی اس سکیم کا مقصد انتہائی مستحق افراد کو خودکفیل بنانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں سمیت تمام مستحق نوجوان بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ماروی میمن نے کہا کہ صرف حکومت تمام بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ قرضے بلاامتیاز میرٹ کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے۔