جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گروہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا ۔

کراچی پولیس پارٹی پردہشتگردوں کادستی بم سے حملہ
15 اکتوبر 2015 (11:53)
0

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کی ایک پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کے ایک گروہ نے دستی بم پھینکا۔ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گروہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا جو رینجرز کے ایک اہلکار پر حملے میں ملوث تھااورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔