رفیق رجوانہ نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے عوام میں آگہی پیدا کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردارادا کیا ۔

ذرائع ابلاغ کے نئے ضابطہ اخلاق کی نقل گورنر کو پیش
15 اکتوبر 2015 (20:28)
0

قومی امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب کے گورنر محمد رفیق رجوانہ سے ملاقا ت کی ۔

انہوں نے پنجاب کے گورنر کو ذرائع ابلاغ کے نئے ضابطہ اخلاق کی نقل پیش کی۔
پنجاب کے گورنر نے اس موقع پر کہاکہ ذرائع ابلاغ نے قومی اہمیت کے امور اجاگر کرنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردارادا کیا ہے ۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ متفقہ طورپر تیار کیاجانے والا ضابطہ اخلاق ملک کی صحافتی تاریخ میں سنگ میل ہے ۔