وزیر خزانہ نے کہا کہ شرح نمو میں اضافے سے لوگوں کا معیار زندگی بلند اور فی کس آمدنی بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

حکومتی توجہ مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو بڑھانے پر مرکوز ہے،ڈار
15 مئی 2017 (22:15)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو بڑھانے پر پوری توجہ مرکوز کررہی ہے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند اور فی کس آمدنی بڑھے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پیر کے روز ایک مالیاتی اخبار The Nikkieکو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت مجموعی ملکی پیداوار کی چھ فیصد شرح نموکے حصول پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور تھرمل پن بجلی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے ذریعے 25ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر کام جاری ہے اور آئندہ سال مارچ تک دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائیگی۔