قومی اسمبلی،ریلوے کارکردگی بہتر بنانے کیلئے امریکہ سے55انجن درآمد کئے گئے
15 مئی 2017 (20:43)
0

قومی اسمبلی کو پیر کے روز بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے نے اپنی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے امریکہ سے حال ہی میں55 انجن درآمد کئے ہیں۔
ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری سید محمد عاشق حسین شاہ نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ32 انجن منگوائے جا چکے ہیں جبکہ باقی 23 بعد میں منگوائے جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ اس سال جولائی کے آخر تک کراچی پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مزید بیس انجنوں کے ٹینڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پارلیمان سیکرٹری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور تک بڑی شاہراہ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے ایوان  کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام پر مقررہ نظام الاوقات کے مطابق عملدرآمد جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں باقی 200سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تین ارب روپے درکا ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اطلاعات و نشریات کی وزیر ملکت مریم اورنگزیب نے ایوان کو تبایا کہ بونیر کے لئے پاکستان ٹیلی ویژن کے بوسٹر کا منصوبہ اس سال دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر اراضی کے تنازعے پی سی ون پر تاخیر سے نظر ثانی اورعلاقے میں امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے ہوئی ہے۔