نوازشریف نے کہا  کہ ایک خطہ ایک سڑک چین کی بصیرت افروز قیادت کا ثبوت ہے جو پوری دنیا کو متوجہ کر رہا ہے۔

File photo

اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک سڑک کا اہم ترین حصہ ہے،وزیر اعظم
15 مئی 2017 (20:35)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک سڑک کا اہم ترین حصہ ہے۔
انہوں نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک خطہ ایک سڑک چین کی بصیرت افروز قیادت کا ثبوت ہے جو پوری دنیا کو متوجہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ امن ملکوں کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور امن و آہنگی کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹروے سمیت تمام جاری منصوبوں سے ملک میں انقلاب آجائے گا۔