آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں

file photo

مقبوضہ کشمیر کے نوجوان بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں :فاروق
15 مئی 2017 (20:32)
0

آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اعلی تعلیم کے اداروں کی انتظامیہ کو مسلہ کشمیر کے حوالے سے سیمینار کانفرنس اور مباحثے کرانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے پیر کے روز مظفرآباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو مسلہ کشمیر کی تاریخ اور موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور آزادکشمیر کے نوجوانوں کا خلاقی فرض ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی ملصفانہ جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں۔
آزادکشمیر کے وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں پر زور ید کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔