حکومت انتخابات میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر رہی ہے: ڈپٹی سپیکر
15 مئی 2017 (19:45)
0

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت انتخابات کے وقت عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدے پورے کر رہی ہے ۔
انہوں نے پیر کے روز حویلیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی حکومت کا ایجنڈا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں اس ایجنڈے کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔