تہمینہ جنجوعہ کا تجارت،تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور۔

پاکستان،بنگلہ دیش برادرانہ تعلقات میں منسلک ہیں،سیکرٹری خارجہ
15 مئی 2017 (19:42)
0

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش برادرانہ تعلقات میں منسلک ہیں۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں بڑے میڈیا ہاوسز کے سینئر صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے تجارت ، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان عوامی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔