file photo

عراقی سیکورٹی فورسز کی دولت اسلامیہ کے زیرِ قبضہ علاقوں کی طرف مزید پیش قدمی
15 مئی 2017 (19:40)
0

عراق میں سیکورٹی فورسز نےپیر کے روز دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ موصول کی جانب مزید پیش قدمی کی تاکہ وہاں ایک اہم مسجد سے جنگجوؤں کو نکالا جا سکے۔
عراقی فوج کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے مکمل طور پر ہتھیار ڈال دئیے ہیں لیکن ان کی طرف سے کچھ مزاحمت جاری ہے۔
فوجی کمانڈرز اور خفیہ اداروں کے حکام نے بتایا کہ ان کا مقصد رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مسجد کو واگزار کرانا ہے۔