چیئرمین نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی کیلئے شفافیت اولین شرط ہے

نیب بدعنوانی کے خاتمے ،ملک میں سو فی صد ترقی پر یقین رکھتا ہے:چیئرمین نیب
15 مئی 2017 (19:36)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے مکمل خاتمے اور ملک میں سو فی صد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں نیب کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی ، سرمایہ کاری اور سماجی شعبے کے استحکام کے لئے محاسبے کا موثر نظام ناگزیر ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لئے شفافیت اولین شرط ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک اور فنگر پرنٹ تجزیے کی سہولت موجود ہے۔