صدر ،وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد
15 مئی 2017 (19:36)
0

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پیغام میں صدر ممنون حسین نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس نے یہ شاندار کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کپتان مصباح الحق کی خدمات کو بھی سراہا۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ٹیم اور انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی جن کے نتیجے میں ملک کا نام روشن ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کی قومی کرکٹ ٹیم کے لئے گرانقدر خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔