قرارداد طلحہ محمود نے پیش کی تھی جس میں اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا

File photo

سینیٹ میں ایک قرار داد کی منظوری ، ڈپٹی چیئرمین مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی مذمت
15 مئی 2017 (17:31)
0

سینٹ نےپیر کے روز ایک متفقہ قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں مستونگ میں سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی۔
قرارداد طلحہ محمود نے پیش کی تھی جس میں اس واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا۔
قرارداد میں حملے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
سینٹ نے کمپنیز بل مجریہ دو ہزار سترہ ، تنازعات کے متبادل حل کا بل مجریہ دو ہزار سترہ اور مقدمہ بازی کے اخراجات کا بل مجریہ دو ہزار سترہ کی بھی منظوری دی۔
یہ بل وزیر قانون زاہد حامد نے پیش کئے۔
اجلاس کے آغاز میں ایوان نے مستونگ اور گوادر میں دہشت گردی کے حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ایران نے گوادر میں دس مزدوروں کے وحشیانہ قتل کے حوالے سے ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی۔یہ قرارداد تاج حیدر نے پیش کی تھی۔