File photo

سندھ رینجرز کی کراچی میں کاروائی ، 7جرائم پیشہ افراد گرفتار
15 مئی 2017 (17:20)
0

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف حصوں میں کارروائی کے دوران قاتلوں اور بھتہ خوروں سمیت سات جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں ملیر سٹی ، ناظم آباد ، شاہراہ فیصل اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں کی گئیں۔
ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔