File photo

اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل مجریہ2017 سینیٹ میں پیش
15 مئی 2017 (17:15)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے ایوان میں اطلاعات تک رسائی کے حق کا بل مجریہ 2017 پیش کیا۔چیئرمین نے یہ بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔
یہ بل پاکستان کے عوام کی سرکاری اعدادوشمار تک تمام ممکنہ رسائی یقینی بنانے کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ اطلاعات تک رسائی اچھے اور شفاف نظم ونسق کے لئے لوگوں کی توقعات کا لازمی جزو ہے۔