وزیر مملکت نے کہا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور یہ کسی کو بھی دوسروں کیخلاف تشدد ظلم و ستم کی اجازت نہیں دیتا۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا ہی حقیقی دہشت گردی ہے: طارق فضل چوہدری
15 مئی 2017 (15:41)
0

وفاقی انتظام اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا ہی حقیقی دہشت گردی ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں دہشت گردی پر قابو پانے میں ذرائع ابلاغ کے کردار کے موضوع پر ایک سیمینار کے افتتاحی نشست سے خطاب کررہے تھے۔

وزیر مملکت نے کہا اسلام امن کا مذہب ہے اور یہ کسی کو بھی دوسروں کیخلاف تشدد ظلم و ستم کی اجازت نہیں دیتا۔
طارق فضل چوہدری نے ذرائع ابلاغ پرزوردیا کہ دنیا میں اسلام کا حقیقی اور پرامن تشخص اجاگر کریں، انہوں نے ذرائع ابلاغ کو تشدد اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر کردارادا کرنا چاہیے۔