وزیرمملکت پانی و بجلی نے کہاہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

آئندہ مارچ تک قومی گرڈمیں8 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی: عابد شیر علی
15 مئی 2017 (14:46)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگلے سال مارچ تک قومی گرڈمیں آٹھ ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی ۔آج فیصل آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ماہ ایک ہزار دوسو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جائے گی ۔
وزیرمملکت نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔