چین کے ریلوے کے قومی ادارے اورپاکستان کی وزارت ریلوے نے بیجنگ میں معاہدے پر دستخط کئے۔

15 مئی 2017 (13:48)
0

پاکستان اور چین نے کراچی پشاور ریلوے لائن ایم ایل ون کو جدید بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔چین کے ریلوے کے قومی ادارے اورپاکستان کی وزارت ریلوے نے بیجنگ میں معاہدے پر دستخط کئے۔

دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ایم ایل ون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ ایک تاریخی قدم ہے جس سے چاروں صوبوں کو منسلک کرنے کاعمل یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں مسافروں کیلئے خدمات میں بہتری لانے کیلئے جدت پر مبنی عمل شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے چین سے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اورکوئٹہ اور پشاور میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔چین کے ٹرانسپورٹ کے وزیرXiaopang Li نے ان منصوبوں پر کام تیز کرنے کا یقین دلایا۔