آذربائیجان50 تمغوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست، ترکی سونے کے بیس تمغوں کے ساتھ دوسرے اور ازبکستان پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

چوتھے اسلامی یکجہتی کھیل:پاکستان کی ٹینس کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
15 مئی 2017 (13:07)
0

باکو میں چوتھی اسلامی یکجہتی کھیلوں کے تیسرے دن آذربائیجان پچاس تمغوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جس میں چوبیس طلائی ،چاندی کے سترہ اورکانسی کے اکیس تمغے شامل ہیں۔ترکی سونے کے بیس تمغوں کے ساتھ دوسرے اور ازبکستان پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان نے چاندی کا ایک اور کانسی کے دو تمغے حاصل کئے ہیںپاکستان کی ٹینس کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔آج فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ترکی سے ہوگا۔
شوٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے خلیل اختر اور غلام مصطفی بشیر نے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔