قومی اسمبلی کے 42واں اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی ۔

''قبائلی علاقوں کا رواج بل'' آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا
15 مئی 2017 (12:47)
0

قومی اسمبلی کا بیالیسواں اجلاس آج تیسرے پہر اسلام آبا د میں شروع ہورہا ہے جس میں اہم قانون سازی اور دو آئینی ترمیمی بل پیش کئے جائیں گے۔

ریاستوں اورسرحدی امور کے وزیر فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کے مطابق '' قبائلی علاقوں کا رواج بل '' ایوان میں پیش کریں گے ، یہ بل فرنٹیر کرائمز ریگولیشن ( ایف سی آر) کی جگہ لے گا۔
وزیر مملکت ایوان میں ایک اور بل بھی پیش کریں گے جس کے تحت سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔
توقع ہے کہ قومی اسمبلی میں دو آئینی ترامیم بھی پیش کی جائیں گی۔
ادھر سینٹ کااجلاس بھی آ ج تیسرے پہر اسلام آباد میں شروع ہوگا۔