تمام حریت پسند جماعتیں متحد رہیں:مشترکہ مزاحمتی قیادت
15 مئی 2017 (12:33)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے تمام حریت پسند جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ متحد رہیں ۔سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اوریٰسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے ہماری آواز کو دبا رکھا ہے اور یہ وقت محتاط رہنے کا ہے۔
ادھر دختران ملت نے پارٹی کی علیل چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی سیکرٹری فہمیدہ صوفی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جو 26 اپریل سے پولیس کی حراست میں ہیں۔