وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں آشیانہ ہائوسنگ سکیم شروع کی ہے جسے عوام کی طرف سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔

15 مئی 2017 (11:39)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو صوبے میں ہائوسنگ کے شعبے خصوصاً کم لاگت کے گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔بیجنگ میں چین کی ایک ہائوسنگ کمپنی کے صدرڈنگ جیان وی ان کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفد کو صوبے میں گھروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے بارے میں بتایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں آشیانہ ہائوسنگ سکیم شروع کی ہے جسے عوام کی طرف سے بے حد پذیرائی ملی ہے ۔وفد نے ہائوسنگ کے شعبے سرمایہ کاری اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔