جمہوریہ وسطی افریقہ کے سرحدی قصبے میں عسکریت پسندوں نے 30 شہریوں کو ہلاک کردیا
15 مئی 2017 (11:04)
0

جمہوریہ وسطی افریقہ کے سرحدی قصبےBangassou میں عسکریت پسندوں نے 30 شہریوں کو ہلاک کردیاہے۔

عسکریت پسنداقوام متحدہ کے دفتر کو بھی نشانہ بنارہے ہیں اورمستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کیلئے دوردراز کے اس قصبے میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی ناگزیر ہوگئی ہے۔
اقوام متحدہ کے مشن کے ایک ترجمان نے کہاکہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے اور وہ Bangassou کادوبارہ قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اُدھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیٹوگوٹریز نے Bangassou کے نواح میں اقوام متحدہ کے مشن پرحملوں پرافسوس کااظہار کیاہے جن میں چھ امن فوجی ہلاک ہوگئے۔