File photo

سلامتی کونسل شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بارے میں کل ہنگامی اجلاس کررہی ہے
15 مئی 2017 (10:17)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بارے میں کل ایک ہنگامی اجلاس کررہی ہے۔

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روزدرمیانے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کے بعدہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے ۔ Hwasong -12میزائل بھاری مقدارمیں ایٹمی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے۔