چینی صدر نے عالمی رہنماء گول میز کانفرنس میں ایک خطہ ایک سڑک فورم سے خطاب کیا۔

ایک خطہ ایک سڑک دنیا کو منسلک کرنے کیلئے ایک بڑامنصوبہ ہے:شی جن پنگ
15 مئی 2017 (09:25)
0

وزیراعظم محمدنوازشریف آج بیجنگ میں ایک خطہ ایک سڑک فورم میں رہنمائوں کی گول میزکانفرنس میں پہنچ گئے ہیں۔ کانفرنس کے دوسرے اوراختتامی روز عالمی رہنمامل بیٹھ کر ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے بارے میں پالیسی اورلائحہ عمل پرغور کرینگے۔ گو ل میزکانفرنس کی دوسری نشست میں رہنما باہمی مربوط تعاون کے ساتھ مربوط ترقی کے موضوع پرتبادلہ خیال کرینگے۔
وزیراعظم نوازشریف دونوں نشستوں میں خطاب کرنیوالے رہنمائوں میں شامل ہیں۔
ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ ایشیا، افریقہ اور یورپ کو منسلک کرے گا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری اس منصوبے کا سب سے اہم حصہ ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاکہ ایک خطہ ایک سڑک معاشی روابط کے ذریعے دنیا کو منسلک کرنے کیلئے ایک بڑامنصوبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری روابط کیلئے ایک آزادانہ تجارتی پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی ترقی اور خوشحالی کیلئے امن واستحکام ضروری ہے۔