سَن ویڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین سدابہارتذویراتی شراکت دار ہیں اور وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔

File photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کاکردارانتہائی اہم نوعیت کاہے:چینی سفیر
15 مئی 2017 (07:51)
0

پاکستان میں چین کے سفیرسَن ویڈونگ نے کہاہے کہ چین پورے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے جامع تعاون کے مزید فروغ کیلئے پاکستا ن کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

اے پی پی سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کاکردارانتہائی اہم نوعیت کاہے اور یہ ایک خطہ ایک شاہراہ کے سلسلے کا سرکاری منصوبہ بن گیا ہے۔
چین کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور چین سدابہارتذویراتی شراکت دار ہیں اور وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے ملکر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے سے چین کے ساتھ ساتھ خطے اورپوری دنیا کوفائد ہ ہوگا۔