File photo

موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
15 مئی 2017 (07:41)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا۔

تاہم خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، ملتان ،ڈیرہ غازیخان اور بہاولپورڈویژنوں میں شام یا رات کے وقت آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورکراچی انتیس
پشاور ستائیس
کوئٹہ اورمظفرآباد سولہ
گلگت اورمری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ