File photo

ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ اقتصادی تعاون کیلئے شاندارمواقع فراہم کرے گا:ڈار
15 مئی 2017 (06:59)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ اقتصادی تعاون اور مالیاتی روابط کیلئے شاندارمواقع فراہم کرے گا۔
بیجنگ میں ایک خطہ ایک سڑک فورم کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک خطہ ایک سڑک منصوبہ خطے کے ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے اور جامع ترقی کے حصول کیلئے شاندارمواقع فراہم کرے گا۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ علاقائی روابط کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور مالیاتی استحکام ایشیائی ملکوں کے خوشحال مستقبل اور پاکستان کیلئے علاقائی اور دنیا کی منڈیوں تک رسائی کابہترین راستہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ مضبوط اور موثر مالیاتی نظام ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کی کامیابی میں کلیدی کرداراداکرے گا۔
اس موقع پراسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹینالیگارڈ، عالمی بنک کے صدر Jim Yong Kim، سعودی وزیر خزانہ محمدAl-Jadaan اور ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے صدر Jin Liqun سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے 18دیگرممالک کے وزرائے خزانہ اور نمائندوں کے ساتھ ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کیلئے قرضوں کی فراہمی کے رہنمااصولوں پربھی دستخط کئے۔