وفاقی وزیر نے کہاکہ سائبر کی دنیا میں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی میں اپناوقت صرف کرناچاہیے۔

File photo

پاکستان اب تعلیم پرسرمایہ کاری کررہا ہے:احسن
15 مئی 2017 (06:55)
0

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان اب تعلیم پرسرمایہ کاری کررہا ہے اوراللہ تعالیٰ نے ملک کو باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار بیجنگ میں مستقبل کے پروگرام کیلئے ہواوی ٹیکنالوجیز پاکستان تھرڈ سیڈزفارفیوچرپروگرام کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں بنیادی ڈھانچے اور ریلوے کے ساتھ ساتھ جدید دور کے آپٹیکل فائبرمنصوبہ پربھی توجہ دے رہی ہے تاکہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں انقلاب سے بھرپورفائدہ اٹھاسکے۔
انہوں نے کہاکہ اب ہم معلومات اور علم کے شعبے میں انقلاب کے دور میں ہیں جو ڈیجیٹل دنیا کادور ہے اور اب کامیابی کاانحصار انسانی ذہن کی طاقت اوراعدادوشمار پر ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ سائبر کی دنیا میں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور پاکستانی طلبہ کو اب ٹیکنالوجی میں اپناوقت صرف کرناچاہیے۔