پولیو ٹیمیں ریلوے سٹیشنوں بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی تاکہ کوئی بچہ ویکیسن سے محروم نہ رہ جائے۔

File photo

ملک کے مختلف علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع
15 مئی 2017 (06:43)
0

پیر کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ۔
خیبرپختونخوااورفاٹا میں پانچ سال سے کم عمر کے 66لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے ایک ترجمان کے مطابق مہم ملتان، خانیوال،فیصل آباد، حافظ آباد اور راولپنڈی کے اضلاع میں شروع ہورہی ہے۔
بلوچستان کے 30اضلاع میں 20لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
مظفرآباد میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جارہے ہیں۔
گلگت بلتستان میں دولاکھ 36ہزار سے زائد بچوں کوبیماری سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
پولیو ٹیمیں ریلوے سٹیشنوں بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہیں تاکہ کوئی بچہ ویکیسن سے محروم نہ رہ جائے۔